ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایج گروپ کرکٹ میں بھی فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ویژن کے مطابق قومی انڈر-19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی فٹنس کو پہلی ترجیح قرار دے دیا گیا۔پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں لاہور ریجن کی ٹیموں کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں، جہاں لاہور وائٹس اور لاہور بلیوز کے شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ہیڈ کوچ اعزاز چیمہ ٹیسٹ کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں جبکہ کوچز آصف اشفاق، کامران ساجد، کاشف صدیق اور عمر جاوید معاونت کر رہے ہیں۔ ٹرینرز یاسر ملک اور محمد حمزہ کھلاڑیوں کی فٹنس کا عملی جائزہ لے رہے ہیں۔
اس موقع پر لاہور ریجن کے منیجر فنانس میاں اسلم اور منیجر آپریشنز عابد حسین بھی موجود تھے۔ پی سی بی کے مطابق صرف وہی کھلاڑی ٹیموں کا حصہ بن سکیں گے جو فٹنس ٹیسٹ پاس کریں گے۔