کراچی کی متعدد سڑکیں بدترین ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جن کے باعث نہ صرف حادثات کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ مٹی اور دھول کے باعث شہریوں کو شدید صحت کے مسائل کا سامنا ہے۔
جہانگیر روڈ سے تین ہٹی جانے اور آنے والی سڑکیں مکمل طور پر تباہ حالی کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جہانگیر روڈ پر دونوں اطراف گہرے گڑھے پڑ گئے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہے۔ شہریوں کے مطابق ان سڑکوں کی مرمت یا تعمیر کا کام ایک دہائی میں کم از کم چار مرتبہ کیا جا چکا ہے، مگر کوئی بھی منصوبہ دیرپا ثابت نہیں ہوا۔ضلعِ وسطی کے مختلف علاقوں، خصوصاً عباسی شہید اسپتال کے اطراف کی سڑکیں بھی خستہ حالی کا شکار ہیں۔ ان سڑکوں سے گزرنے والے مسافروں اور مریضوں کو روزانہ مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کی سڑکوں کی فوری مرمت اور صفائی کے کام کا آغاز کیا جائے تاکہ حادثات اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔