ڈاکٹر عثمان انور نے محنت، تعلیم اور صلاحیت کے ذریعے کیرئیر میں ترقی کی ہدایت دی
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے نئے بھرتی ہونے والے 51 اسسٹنٹس نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے نئے بھرتی ہونے والے اسسٹنٹس کو پولیس فورس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پیشہ ورانہ امور کی بہترین انجام دہی کے لیے اپنی تعلیم اور صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ محنتی، قابل اور تجربہ کار آفس سٹاف محکمہ کے ستون کا درجہ رکھتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے اسسٹنٹس کو ہدایت کی کہ بھرپور محنت اور جوش و جذبے سے فرائض انجام دے کر کیرئیر میں ترقی کی منازل طے کریں۔ نئے اسسٹنٹس کی شمولیت سے خالی آسامیاں پر ہوں گی اور دفتری امور کی انجام دہی میں بہتری آئے گی۔