کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کا سفر منسوخ

کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کا سفر منسوخ

ویب ڈیسک: کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر ٹرین بولان میل کو ایک بار پھر منسوخ کر دیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو 9 اکتوبر کو کراچی سے روانہ ہونا تھا، تاہم ٹرین منسوخ کر دی گئی جس کے باعث واپسی پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی سروس بھی بند کر دی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 20 روز سے بولان میل نہ کراچی پہنچی ہے اور نہ ہی کوئٹہ سے روانہ ہوئی ہے۔ اس کی بنیادی وجہ مسافروں کی انتہائی کم تعداد اور مالی طور پر نقصان دہ آپریشن ہے۔ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی عدم دستیابی اور اخراجات میں اضافے کے باعث سروس کو عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اگر آئندہ دنوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو بولان میل کی بحالی پر غور کیا جائے گا۔بولان میل کوئٹہ اور کراچی کے درمیان اہم ریل رابطہ سمجھی جاتی ہے، جو بالخصوص بلوچستان کے مختلف اضلاع کے عوام کے لیے سفر کا سستا ذریعہ تھی۔