ویب ڈیسک: بھارتی شہر حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں والی بال کوچ کی جانب سے ہراسانی کے باعث 19 سالہ طالبہ نے خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مولیکا، جو تار ناکہ کے ریلویز ڈگری کالج میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ تھی، کوچ امباجی کی مسلسل ہراسانی اور دباؤ برداشت نہ کر پائی اور اپنی جان لے لی۔رپورٹس کے مطابق ملزم کوچ نے طالبہ پر غیر مناسب دباؤ ڈالا اور اسے اپنی محبت کے لیے مجبور کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئی۔مولیکا کے والد کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کا کوئی نوٹ یا ویڈیو برآمد نہیں ہوئی، تاہم اس کی دوستوں نے ہراسانی کی تصدیق کی ہے۔ واقعے کی تفتیش کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔