اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کے 34 اسکولوں میں شمسی توانائی کے پلانٹ نصب کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 66 اسکولوں میں سولر سسٹم لگانے کا منصوبہ تیار ہے۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران رکن اسمبلی نوید عامر جیوا کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری فرح ناز اکبر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 100 اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔