اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان ہے۔ صبح تقریبا 11 بج کر 22 منٹ پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 100 ریکارڈ ہوئی۔ابتدائی طور پر زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔