الفشر میں ابو شوق مسجد پر اچانک گولہ باری کی گئی، کئی خاندانوں نے آر ایس ایف کی پیش قدمی کے بعد ابو شوق محلے سے فرار ہو کر مسجد میں پناہ لی تھی
خرطوم (آئی این پی )سوڈان کے مغربی علاقے الفشر میں نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کی ایک مسجد پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 13 شہری جاں بحق اور 21 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ابو شوق کیمپ ایمرجنسی روم نامی رضاکار گروپ کا کہنا ہے الفشر میں ابو شوق مسجد پر اچانک گولہ باری کی گئی، جس میں متعدد خاندان زخمی اور جاں بحق ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ کئی خاندانوں نے حال ہی میں آر ایس ایف کی پیش قدمی کے بعد ابو شوق محلے سے فرار ہو کر مسجد میں پناہ لی تھی