خیبرپختونخوا اسمبلی کا فوری اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا اسمبلی کا فوری اجلاس آج طلب کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا باضابطہ اعلامیہ آج جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ قانونی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران موجودہ سیاسی صورتِ حال پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج ہی طلب کیا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا استعفیٰ منظور نہ کیا گیا تو ایوان میں ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے۔