عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے توانائی مارکیٹ میں نئی ہلچل پیدا ہو گئی ہے۔
برطانوی خام تیل (برینٹ کروڈ) کی قیمت میں 2 ڈالر 45 سینٹ کی کمی کے بعد فی بیرل نرخ 65 ڈالر 35 سینٹ سے گھٹ کر 62 ڈالر 77 سینٹ ہو گئے، جو 3.76 فیصد کمی کے برابر ہے۔اسی طرح امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ - WTI) کی قیمت میں بھی 2 ڈالر 56 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 61 ڈالر 78 سینٹ سے کم ہو کر 58 ڈالر 95 سینٹ رہ گئی۔
عالمی ماہرین کے مطابق تیل کی قیمتوں میں یہ گراوٹ عالمی طلب میں کمی، معاشی سست روی اور مارکیٹ کے عدم استحکام کے باعث دیکھنے میں آئی ہے۔اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی معیشت کی رفتار میں بہتری نہ آئی تو آئندہ ہفتوں میں بھی تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے۔