اکائونٹس کی تفصیلات زندگی بھر کی جمع پونجی منٹوں میں چوری ہو سکتی ہے.شہریوں کے لیے الرٹ
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) دنیا بھر میں سائبر حملوں کی خطرناک لہر کے بعد پاکستان میں بھی الرٹ جاری کردیا گیا، جس میں کہا شہریوں کی بینکنگ معلومات، اکا?نٹس کی تفصیلات اور ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی منٹوں میں چوری ہو سکتی ہے. تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سائبر حملوں کی خطرناک اور جدید لہر نے پاکستان میں بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے انڈونیشیا میں صرف 24 گھنٹوں کے دوران بینکنگ، فنانس اور انشورنس سیکٹرز پر 12 لاکھ سے زائد سائبر حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں، جس کے بعد پاکستان میں بھی سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہو گئے ہیں.پاکستان کی نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے شہریوں اور مالیاتی اداروں کو خبردار کر دیا ہے کہ ہیکرز اب روایتی طریقوں کے بجائے مصنوعی ذہانت اور خودکار بوٹس کی مدد سے حملے کر رہے ہیں ہیکرز AI ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بینکنگ سسٹمز، موبائل ایپس اور آن لائن ادائیگی کے نظام میں موجود سیکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کر رہے ہیں. ماہرین کے مطابق ایسے سائبر حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی بینکنگ معلومات، اکا?نٹس کی تفصیلات اور ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی منٹوں میں چوری ہو سکتی ہے ماہرین نے واضح کیا ہے کہ سائبر جرائم کی دنیا میں اب ہیکرز کا بنیادی ہتھیار صرف کمپیوٹر نہیں بلکہ انتہائی چالاک اور تیز رفتار مصنوعی ذہانت (AI) بن چکی ہے.ماہرین سیکیورٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ ایک مشکوک لنک پر کلک کرنا یا معمولی سی لاپروائی آپ کو بڑے مالی صدمے سے دوچار کر سکتی ہے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی غیر معروف، ای میل یا میسج میں موصول ہونے والے مشکوک لنکس کو ہرگز نہ کھولیں اپنے پن (PIN)، او ٹی پی (OTP)، پاس ورڈ یا بینکنگ تفصیلات کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور پلے اسٹور یا تھرڈ پارٹی ویب سائٹس سے غیر مصدقہ ایپس ڈا?ن لوڈ کرنے سے سخت گریز کریں تمام بینکنگ ایپس اور سوشل میڈیا اکا?نٹس پر ٹو-فیکٹر اتھینٹیکیشن کی اضافی سیکیورٹی لازمی فعال کریں.