گھر کے سامنے گاڑیاں کھڑی کرنے پر تشدد، مقدمہ درج

قصور (خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ کھڈیاں نے محلہ ہمت پورہ کے رہائشی وقار احمد کی مدعیت میں گھر کے سامنے گاڑیاں کھڑی کرنے کے تنازعے پر اہل خانہ پر تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ وقار احمد نے پولیس میں بتایا کہ محمد خبیب اور اس کے ساتھیوں نے اس کے گھر کے سامنے دو گاڑیاں کھڑی کر دیں۔ جب وقار احمد نے گاڑیاں ہٹانے کی درخواست کی تو ملزمان نے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔