لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس اے کے علاقے میں بیوی اور بیٹی پر مبینہ تشدد کے واقعے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام مرتضیٰ کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق ایس پی کینٹ اختر نواز کی ہدایت پر ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد افضال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ریسپانس دیا اور ملزم غلام مرتضیٰ کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیاایس پی کینٹ اختر نواز نے بتایا کہ کرم الٰہی کی مدعیت میں نامزد ملزم غلام مرتضیٰ کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی جاری ہے انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، جبکہ خواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔