ملزم گرفتار،کروڑوں کا مال برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)شادباغ انویسٹی گیشن پولیس نے نقب زنی کا ملزم گرفتارکرکے کروڑوں کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔ملزم سے ساڑھے 3کروڑ کے 70تولے زیورات، 6قیمتی گھڑیاں، 2ٹیب ، موبائل فونز ودیگر سامان برآمد کرکے مالکان کے سپرد کر دیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم نے شہر کے مختلف تھانوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا۔