پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو میں گرفتار

 چوبچہ پھاٹک کے قریب فائرنگ کاتبادلہ ، زخمی ڈاکوعامر سجاد ہسپتال منتقل ساتھی فرار
لاہور(کرائم رپورٹر)مصطفی آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرافرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس کے مطابق چوبچہ پھاٹک کے قریب دوران گشت اہلکاروں نے دو مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اس دوران جوابی فائرنگ میں ایک ملزم فائر لگنے سے زخمی ہو کر گر پڑا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا زخمی ڈاکو کی شناخت عامر سجاد اور فرار ہونے والے کی شناخت وکی مسیح کینام سے ہوئی ، پولیس نے زخمی ڈاکوکو ہسپتال منتقل کر کے فرار ہونے والے کی تلاش شروع کر دی۔