سموگ ، اساتذہ احتجاج ملتوی

اساتذہ گرینڈ ٹیچرز الائنس پر اعتماد رکھیں، افواہوں پر یقین نہ کریں:کنوینر بشیر وڑائچ
لاہور (خصوصی رپورٹ ) آج 11 نومبر سے شروع ہونے والے احتجاجی شیڈول کو مثبت مذاکرات کی روشنی اور سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر عارضی طور پر مو?خر کر دیا گیا ہے۔گرینڈ ٹیچرز الائنس پنجاب اور وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کے درمیان 7 نومبر کو ہونے والے مذاکرات میں اساتذہ کو درپیش مسائل اور مطالبات پر مثبت پیش رفت کا سلسلہ جاری ہے،وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے گرینڈ ٹیچرز الائنس کے وفد کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کسی بھی ٹیچر کو نوکری سے نکالنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں بلکہ مزید اساتذہ بھرتی کرنے جارہے ہیں اور سکولوں کی آو?ٹ سورسنگ پر گرینڈ ٹیچرز الائنس کی مثبت تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اساتذہ نظام تعلیم میں بہتری، معیاری تعلیم کے فروغ اور طلبہ کا ڈراپ آو?ٹ روکنے میں حکومت کا ساتھ دیں، انشا اللہ اساتذہ کے جائز مسائل و مطالبات کو تسلیم کیا جائے گا، اس موقع پر کنوینر چودھری بشیر وڑائچ نے انہیں اساتذہ کے مسائل و مطالبات حل کرانے پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور اساتذہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ گرینڈ ٹیچرز الائنس پر اعتماد رکھیں افواہوں اور منفی پروپیگنڈا پر یقین نہ کریں۔ وزیر تعلیم ، سیکرٹری سکول پنجاب سے ہونے والے مذاکرات مثبت رہے ہیں اور انشاء￿  اللہ مثبت نتائج بر آمد ہوں گیٹی این اے پر قائم کمیٹی خوش آئند ہے جس کی سفارشات بھی جلد سامنے آ جائیں گی۔