سموگ اقدامات :104 مقدمات درج ، 25 افراد گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر ) لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈائون کے دوران 104 مقدمات درج کرتے ہوئے 25 افراد گرفتار ہوئے ، 424 افراد کو 07 لاکھ 92 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ، 36 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 29، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 325، صنعتی سرگرمی پر 02 ، اینٹوں کے بھٹوں کی 18 اور دیگر مقامات پر 13 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈائون میں مجموعی طور پر 2095 ملزم گرفتار ہوئے۔