لاہور(کرائم رپورٹر) داتا دربار کے علاقے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک تین سالہ بچی کو اغواکرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق داتا دربار کے علاقے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک تین سالہ بچی کو اغواکرنے والی خاتون رضیہ کو گرفتار کر لیا،بچی جویریہ اپنی والدہ کے ہمراہ داتا دربار سلام کے لیے آئی تھی اور رش میں گم ہو گئی۔والدہ نے فوراً پولیس کو اطلاع دی اور بچی کی تلاش شروع کر دی گئی۔پولیس نے تحقیقات کے دوران بچی کو رضیہ نامی خاتون کے ساتھ فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ،بچی کو بحفاظت بازیاب کر کے والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔