3سبزیاں سستی ، 6 مہنگی

 بینگن، میتھی اور پالک کی قیمتوں میں کمی ،چکن مزید 14روپے کلو مہنگا ، انڈے2روپے بڑھنے سے 329 کی درجن 
لاہور(کرائم رپورٹر )دو روز میں 3 سبزیوں کی قیمتوں میں کمی، 6 کی قیمت میں اضافہ، 16 کی قیمت مستحکم رہی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 2 روز میں 3سبزیوں کی قیمتوں میں کمی، 16 کی قیمتیں مستحکم جبکہ6 سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ آلو، پھول گوبھی، بند گوبھی،کھیرا، اروی، دیسی ٹینڈے، سبز مرچ، بھنڈی، چائنہ گاجر، شلجم، لوکی بوتل، کریلا، شملہ مرچ، لیموں چائنہ، دیسی لہسن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بینگن، میتھی اور پالک کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، پیاز، چائنہ و تھائی لینڈ ادرک، ہارنی لہسن، مٹر اور ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ڈپٹی کمشنر لاہور کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کی شہریوں کو ریلیف فراہمی کی تمام تر کاوشیں جاری ہے، ہے۔دریں اثنا شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 14روپے اضافے سے540روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے 373 روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی 2روپے اضافے سے 329روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔