آسٹریلیا کیخلاف جیت کا کریڈٹ بائولرز کوجاتا ہے:محمدرضوان

 آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرانا آسان نہیں ہوتا مگر صائم اور عبداللّٰہ نے اچھا آغاز فراہم کیا
پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ یہ میرے لیے بہت خاص لمحہ ہے، ٹیم کے تمام کھلاڑی ہی مجھے مشورے دیتے ہیں۔پرتھ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمدرضوان نے کہا کہ جیت کا پورا کریڈٹ بائولرز کو جاتا ہے، انہوں نے عمدہ بولنگ کی۔محمد رضوان کا کہنا ہے کہ اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے ہمیں دوسرے اور تیسرے میچ میں اچھا آغاز دیا۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں آسٹریلیا کو ہرانا آسان نہیں ہوتا مگر صائم اور عبداللّٰہ نے اچھا آغاز فراہم کیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فینز ہمیں ہر جگہ سپورٹ کرتے ہیں چاہے موسم جیسا بھی ہو یا ہم جیتیں یا ہاریں۔