سئیول کا شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنلز جام کرنے کا الزام

سئیول(آئی این پی )جنوبی کوریا کی فوج نے کہا ہے شمالی کوریا نے جی پی ایس جیمنگ حملے کیے ہیں جس کی وجہ سے جنوبی کوریا میں کئی بحری جہازوں اور طیاروں کو آپریشنل رکاوٹوں کا سامنا رہا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی جانب سے یہ الزامات شمالی کوریا کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربات کے بعد سامنے آئے ہیں جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے یہ اس کا سب سے جدید اور طاقتور میزائل ہے۔ سیول کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ دوروز میں جو اور کیسونگ میں جی پی ایس جام کرنے کی اشتعال انگیزی کی۔