اسلام آباد(یواین پی) پاکستان نے چین سے 3.4ارب ڈالر کا ایک اور قرضہ دو سال کیلئے ری شیڈول کرنے کی درخواست کر دی۔ قبل ازیں پاکستان چین سے 16ارب ڈالر کے انرجی قرضے کی ری شیڈولنگ کی بھی درخواست کر چکا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ مذکورہ قرضہ آئی ایم ایف پروگرام کے دوران میچور ہو رہا ہے، پانچ ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کا خسارہ پورا کرنے کیلئے 3.4ارب ڈالر کے اس قرض کی ری شیڈولنگ پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے