حکومت نے مرکزی بینک کو 76 ارب روپے، صوبائی حکومتوں نے 625 ارب روپے ادا کئے
کراچی(آن لائن)حکومت نے ایک ہفتے میں 277 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا۔سٹٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 25ء میں حکومتی قرض ادائیگیاں 2.64 کھرب روپے ہوگئیں،بجٹ سپورٹ کی ہفتہ وار قرض ادائیگی 272.64 ارب روپے تھی، کموڈیٹی آپریشنز کی ہفتہ وار قرض ادائیگی 5.24 ارب روپے رہی، گزشتہ ہفتے 62.3 کروڑ روپے کا دیگر قرض لیا گیا۔مالی سال 25ء میں تاحال بجٹ سپورٹ کی مجموعی قرض ادائیگی 2.42 کھرب روپے ہے، اسٹیٹ بینک مالی سال 25ء میں کموڈیٹی آپریشنز کی ادائیگیاں 222 ارب روپے رہیں،حکومت کی دیگر قرض ادائیگیاں 1.67 ارب روپے ریکارڈ ہوئیں، مالی سال 25ء میں حکومت نے اسٹیٹ بینک کو 733 ارب روپے قرض ادا کیا،وفاقی حکومت نے مرکزی بینک کو 76 ارب روپے، صوبائی حکومتوں نے 625 ارب روپے ادا کیے، اسٹیٹ بینک کے مطابق آزاد کشمیر حکومت نے 22.2 ارب روپے اور گلگت بلتستان 9.6 ارب روپے کے قرضے اتارے،حکومت نے کمرشل بینکوں کو مجموعی طور پر 1.68 کروڑ روپے کی رقم واپس کر دی۔