اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کی ری فنانسنگ جلد مکمل کرنے کی باضابطہ درخواست کردی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ ماہ جولائی میں 2.2 ارب ڈالر ادائیگیاں کیں جس میں 1.3 ارب ڈالر چینی کمرشل قرض بھی واپس کیا گیا تھا۔اس حوالے سے وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے پاکستانی حکام کی چینی حکام سے ری فنانسنگ پراسس جلد مکمل کرنے کے لیے بات چیت جاری ہے اور قواعد و ضوابط اور شرائط جلد فائنل ہونے پر رقم رواں ماہ کے دوران ہی پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔