ملزم ارشد نے 8ماہ قبل کلثوم کو طلاق دیدی تھی،انکار پر فائرنگ کردی ، ملزم فرار ، تلاش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر )سندر میں ملزم نے فائرنگ کر کے سابقہ بیوی کو قتل کردیا۔ملزم نے ساتھیوں کیساتھ ملکر 45سالہ سابق بیوی کلثوم بی بی کو قتل کیا۔پولیس کے مطابق ملزم ارشد نے 8ماہ قبل مقتولہ کو طلاق دی تھی،ملزم اپنی سابقہ بیوی کو ساتھ لے جانا چاہتا تھا ،کلثوم بی بی کے انکار کرنے پر ملزم نے فائرنگ کر دی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔