ویب ڈیسک: عالمی مارکیٹ کے زیراثر پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے کو ملا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی، جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رہیں۔ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 900 روپے کی سطح پر مستحکم رہی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 840 روپے پر برقرار رہی۔ اس کے علاوہ، فی تولہ چاندی کی قیمت 3 ہزار 417 روپے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا۔
گزشتہ روز سعودی گولڈ مارکیٹ میں 24 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 400.96 ریال، 22 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 367.54 ریال اور 18 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 300.72 ریال ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ، 21 قیراط کے ایک گرام سونے کی قیمت 350.76 ریال رہی۔