امریکی سفارت خانیکی پاکستان میں بڑے جلوسوں کے پیش نظر اپنے شہریوں کواحتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت
واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکی سفارت خانے نے پاکستان میں ممکنہ بڑے جلوسوں کے پیش نظر اپنے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سکیو رٹی الرٹ جاری کر دیا اور کہاہے کہ سفارتی عملے کی نقل و حرکت محدود کر دی جائے گی۔اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ جبکہ لاہور، کراچی اور پشاور میں قونصل خانے ملک بھر میں ہونے والے ممکنہ بڑے اجتماعات اور جلوسوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ منگل کی دوپہر بارہ بجے سے امریکی عملے کی نقل و حرکت کو محدود کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق لاہور اور کراچی میں تاحال قونصلر خدمات معطل ہیں، اسلام آباد میں سفارتخانہ امریکی شہریوں کو خدمات فراہم کرتا رہے گا۔