چین میں بڑے سمندری طوفان کا خطرہ، الرٹ جاری

بیجنگ(آئی این پی)چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے ممکنہ سمندری طوفان طوفان کے خطرے کے پیش نظر عوام کو خبردار کردیا۔چائنا میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن کے مطابق سمندری طوفان 29 سے 31 جولائی کے دوران شنگھائی سمیت چین کے 5 بڑے شہروں سے ٹکرائے گا۔سمندری طوفان کو-مئی کے زیر اثر شنگھائی اور دیگر شہروں میں تیز ہواں کے ساتھ طوفانی بارشیں ہوں گی۔