لاہور (کرائم رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ماہِ مبارک میں صحت دشمن مافیا کے خلاف آپریشن جاری ہے ، لاہور زون میں 1ہزار 535فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 7معروف ریسٹورنٹ بند کر دئییگئے ، قوانین کی خلاف ورزیوں پر 17لاکھ 77ہزار کے جرمانے عائد اور 1 مقدمہ درج کر ا دیا گیا جبکہ 2500 کلو سے زائد گوشت، 120لٹر ناقص دودھ، ناقص آئل سمیت ممنوعہ اجزا تلف کر دئیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا ریسٹورنٹس میں ناقص سٹوریج، گندے فریزر، زنگ آلود برتن اور کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔