پاکپتن(خصوصی رپورٹ) عوام نے جمال چوک کے قریب کار سوار ڈاکو ئوں کے آلو ئوں سے لوڈ ٹرک کوچھین کر فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئیڈاکو ئوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، ٹرک ڈرائیور خادم پاکپتن سے آلو لوڈ کر کے لے کر جا رہا تھا کہ جمال چوک میں ٹرک کھڑا کر کے خود قریبی دکان پر چلا گیا کہ اس دوران کار سوار شخص ٹرک بھگا کر لے گیا ڈرائیور خادم کے شور مچانے پر عوام نے ٹرک کا تعاقب کر کے اسے دیپالپورروڈ پر روک لیا اور ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔