آر آئیز سنٹرز کا دورہ کرینگے اور نہ ہی نمائندے کو بھجوائیں گے:نئے ایس او پیز
لاہور(کرائم رپورٹر) ریزیڈنٹ انسپکٹر زکی جانب سے امتحانات میں غیر قانونی مداخلت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میٹرک کے سالانہ امتحانات میں آر آئیز کی غیر قانونی مداخلت سے امتحانات متاثر ہونے لگے۔بورڈ قانون کے مطابق ریزیڈنٹ انسپکٹر صرف سپرنٹنڈنٹ کی دعوت پر ہی سنٹر میں داخل ہوسکتا ہے۔لاہور بورڈ انتظامیہ نے آر آئیز کے لئے نئے ایس او پیز جاری کردئیے۔ ریزیڈنٹ انسپکٹرز پرچے کے آغاز پر صرف سوالیہ پرچوں کے لفافے کھولنے پر سکین اور سائن کرے گا۔ا?ر آئیز خود سنٹرز کا دورہ کریں گے اور نہ اپنے کسی نمائندے کو وزٹ کے لئے بھجوائیں گے۔ا?ر آئیز صرف سپرنٹنڈنٹس کے بلانے پر ہی سنٹرز میں جاسکیں گے۔اگر آر آئیز نے سپرنٹنڈنٹس کے خلاف کوئی کارروائی کرنی ہے توثبوت دینے ہونگے۔