لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بے قابو اضافہ ہوگیا ہے، سرکاری نرخ 595 روپے فی کلو مقرر ہونے کے باوجود، مارکیٹ میں مرغی 700 سے 725 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہی ہے۔

 دکانداروں کا کہنا ہے کہ فارمرز سرکاری قیمتوں پر مرغی فراہم نہیں کر رہے، جس کی وجہ سے وہ سستا گوشت فروخت کرنے سے قاصر ہیں۔شہریوں نے مرغی کی قیمتوں میں 100 روپے سے زائد اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری ریٹس پر مرغی کی فروخت کو یقینی بنائے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات دیں کہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ زائد قیمت پر مرغی اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جن میں جرمانے اور مقدمات درج کرنے کی بات بھی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو مہنگائی سے بچایا جا سکے۔