چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں عوام کو روزمرہ کی خریداری میں مزید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔
50 کلوگرام چینی کا تھیلا 8400 روپے سے بڑھ کر 8450 روپے تک پہنچ گیا ہے۔ پرچون فروشوں کو چینی 169 روپے فی کلوگرام کے حساب سے پڑنے لگی ہے، جس کے باعث شہر میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔شہریوں نے چینی کی قیمتوں میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب، شوگر مالکان ماڈل بازاروں میں سستی چینی فراہم کر کے اوپن مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔عوامی ردعمل کے پیش نظر حکومت کے لیے قیمتوں کو قابو میں رکھنے کی ضرورت مزید بڑھ گئی ہے تاکہ عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچایا جا سکے۔