چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عوام کو مشکلات کا سامنا

چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عوام کو مشکلات کا سامنا

چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے جس سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔

 50 کلو چینی کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 8200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 160 سے 164 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جبکہ پرچون سطح پر یہ 175 سے 180 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے چینی کی خریداری میں کمی آئی ہے، اور صارفین اس بڑھتی قیمتوں کے سبب مشکلات کا شکار ہیں۔

چینی کے بڑھتے ہوئے نرخوں نے عوام کے لیے روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرنا مشکل بنا دیا ہے، جس کی وجہ سے کئی لوگوں کو ان کے بجٹ کے اندر رہتے ہوئے خریداری کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ یہ صورتحال خاص طور پر کم آمدنی والے افراد کے لیے سنگین مسائل پیدا کر رہی ہے۔