اسلام آباد (آئی ا ین پی) وقاقی وزارتِ مذہبی امور نے اعلان کیا ہے 15 مارچ کا دن یومِ تحفظ ناموسِ رسالت کے طور پر منایا جائے گا۔یہ بات وفاقی وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔وفاقی وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق اس اقدام سے سوشل میڈیا پر توہینِ مذہب اور توہین آمیز مواد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت نے پنجاب، سندھ، خیبر پختون خوا، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مذہبی امور اور محکمہ اوقاف کے صوبائی سیکریٹریوں کو گستاخانہ مواد کے خلاف آگاہی مہم چلانے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں