ایشین کپ کوالیفائر : میانمار نے پاکستان کو ہرا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں میانمار نے پاکستان کو تھن پینگ کے فیصلہ کن گول کی بدولت صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی۔اس شکست کے ساتھ ہی پاکستان کو کوالیفائر میں شام کے بعد مسلسل دوسری شکست کا سامنا رہا۔ رنگون کے تھوونا فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میانمار کے تھن پینگ نے 41ویں منٹ میں اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔ کوالیفائر کے تیسرے راونڈ میں پاکستان اور میانمار کے درمیان یہ پہلا فٹبال میچ تھا۔