ترکیہ میں 2800سال پرانا شاہی مقبرہ دریافت

 انقرہ (آئی این پی) ترکیہ کے قدیم شہر گورڈین سے 2800سال پرانا شاہی مقبرہ دریافت ہوا ہے۔لائیو سائنس کی رپورٹ کے مطابق یہ اہم دریافت ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے جنوب مغرب میں موجود تاریخی شہر گورڈین میں کھدائی کرتے ہوئے کی۔رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ اس قدیم دریافت کا تعلق مڈاس خاندان سے ہے۔ اس حوالے سے ترک وزارتِ سیاحت و ثقافت مہمت نوری ایرسوئے نے  ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ دریافت کیے گئے مقبرے سے ملنے والی نوادرات کی منفرد خصوصیات کی بنیاد پر ہم نے یہ اندازہ لگایا ہے کہ مقبرے کے چیمبر میں دفن شخص مڈاس سے منسلک شاہی خاندان کا فرد ہو سکتا ہے۔