اسلام آباد(آئی این پی )عید اور شدید گرمی کے باعث وی ائی پی گیلریاں خالی خالی نظر آئیں۔بجٹ اجلاس میں عام طور پر یہ روایت رہی ہے کہ اہم ملکی شخصیات بجٹ تقریر سننے قومی اسمبلی کی گیلریوں میں آتی ہیں لیکن عید اور شدید گرمی کے باعث گزشتہ روز گیلریاں خالی نظر آئیں۔مہمانوں کی گیلریاں ویسے ہی خالی تھیں کیونکہ کسی مہمان کو بجٹ تقریر کے لیے اندر انے کی اجازت نہیں دی گئی تا ہم اپنی ڈیوٹی کی ادائیگی کے لیے پریس گیلری کھچا کھچ بھری ہوئی تھی۔