بجلی صارفین گھروں میں2میٹرلگوا سکتے ہیں:پاور ڈویژن

الگ الگ پورشن میں میٹر لگوائے جاسکتے ہیں‘اس بارے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں:ترجمان
    میانوالی(یواین پی)وزارت پاور ڈویژن کے ترجمان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کوئی بھی صارفین بجلی دو میٹر نہیں لگوا سکتا انہوں نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی ان خبروں میں کوئی حقیقت نھیں ہے یہ صرف اور صرف جھوٹی،من گھڑت اور بے بنیاد اور گمراہ کن افواہ ہے جو حکومت کو بدنام کرنے کیلئے پھیلائی جارہی ہے عوام ان افواہوں پر کان نہ دھریں انھوں نے کہاکہ صارفین بجلی اپنے گھروں کے الگ الگ پورشن میں دو میٹر لگوا سکتے ہیں اس میں کوئی حرج نھیں ہے نہ ہی کوئی قانونی رکاوٹ ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہے۔