کھلاڑیوں پر میچ کے بعد اگلے روز بھی شراب پینے پر پابندی ہوگی، نئی پالیسی میں مڈنائٹ کرفیو بدستور برقرار رہے گا:منیجنگ ڈائریکٹر ای سی بی
لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے الکوحل کے نئے پروٹوکول جاری کر دیے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے نئے پروٹوکول پر دستخط کر دیے جس میں بین اسٹوکس واقعے کے بعد کھلاڑیوں کو پروٹوکول کی وضاحت کی گئی ہے۔پروٹوکول کے مطابق کھلاڑیوں پر میچ کے بعد اگلے روز بھی شراب پینے پر پابندی ہوگی، نئی پالیسی میں مڈنائٹ کرفیو بدستور برقرار رہے گا اور رات 10بجے کے بعد ہوٹل سے باہر رہنے کی صورت میں کھلاڑی کو مینجمنٹ یا سکیورٹی کو آگاہ کرنا ہوگا۔رپورٹ کے مطابق کھلاڑی شراب کے نشے میں پبلک میں نظرنہیں آئیں گے، کھلاڑیوں پر سوشل میڈیا پر الکوحل سے متعلق کسی بھی سرگرمی یا اشیا کو پوسٹ کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے جب کہ کھلاڑی یا ٹیم ہوٹل کے پبلک ایریاز میں بھی الکوحل نہیں استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ایک بار میں بین اسٹوکس اور گس اٹکنسن کے معاملے پر کافی تنقید ہوئی تھی، نومبر میں ہیری بروک بھی شراب پی کر جھگڑے میں ملوث پائے گئے تھے۔