ویب ڈیسک: ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے، اور آج ایک بار پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد:فی تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار روپے کا ہو گیا۔10 گرام سونا 1971 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں سونا 21 ڈالرز بڑھ کر 3345 ڈالرز فی اونس پر آ گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر روپے کی قدر میں غیر یقینی صورتحال اور بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمت میں یہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ خریدار طبقہ پریشان جبکہ سونے میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے یہ رجحان نفع بخش ثابت ہو رہا ہے۔