ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے تک پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی اونس قیمت میں 30 ڈالر اضافہ ہوا اور نئی قیمت 4753 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجوہات ہیں۔تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں، جس سے زیورات کی خریداری بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔