زیک کرولی دوسرا رن لیتے وقت منہ کے بل گر پڑے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلش اوپنر زیک گرولی بھارت کے خلاف میچ میں دوسرا رن لیتے ہوئے منہ کے بل گر پڑے۔لارڈز کے میدان میں تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن انگلینڈ کے اوپرن زیک کرولی پہلا رن مکمل کرنے کے بعد دوسرا رن لینے کی کوشش میں منہ کے بل گر پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔زیک کرولی کے گرنے کے بعد دوسرے اوپنر بین ڈکٹ رک گئے اور ایک رن پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔یہ واقعہ محمد سراج کے 13ویں اوور میں پیش آیا جب بین ڈکیٹ نے شاٹ کھیلا اور دونوں کھلاڑیوں نے تیزی سے پہلا رن مکمل کیا لیکن زیک کرولی دوسرا رن لینے ہی والے تھے کہ گر گئے۔تیسرے ٹیسٹ میں انگلش ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے جوفرا  آرچر کی تقریباً چار سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بھارتی اسکواڈ میں پراسدھ کرشنا کی جگہ جسپریت بمراہ کو شامل کیا گیا ہے۔