ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان میں معصوم مسافروں کے سفاکانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فتنۃ الہندُوستان کی پاکستان میں خونریزی کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔
صدر زرداری کا بیان:
"دہشتگردوں نے مسافروں کو بس سے اتار کر بے دردی سے قتل کیا، یہ بربریت ناقابلِ معافی ہے۔""فتنۃ الہندُوستان پاکستان میں انتشار اور بدامنی پھیلانا چاہتا ہے۔""ہم اپنی سرزمین کو فتنہ پرور عناصر اور ان کے سہولت کاروں سے پاک کریں گے۔""دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔"
اظہارِ تعزیت:
صدر مملکت نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:"ہم غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔"
پس منظر:
بلوچستان میں کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کر دیا گیا تھا، جس کی ذمہ داری فتنۃ الہندُوستان سے منسلک دہشتگرد عناصر پر عائد کی جا رہی ہے۔ اس واقعے پر ملک بھر میں شدید غم و غصے کی فضا ہے۔