برازیلی حکومت سابق صدر کو چھوڑے یا 50 فیصد ٹیکس دے:ٹرمپ

 برازیلین مصنوعات پر ٹیرف بڑھایا گیا تو اس کا جواب بھی اسی شدت سے دیا جائے گا:صدر سلوا 
 برازیلیہ (آئی این پی ) برازیل کے صدر سلوا نے خبردار کیا ہے کہ  اگر برازیلی مصنوعات پر ٹیرف بڑھایا گیا تو اس کا جواب بھی اسی شدت سے دیا جائے گا، برازیل کے عدالتی نظام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے  ان خیالات کااظہار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے بیان  پر ردعمل دیتے ہوئے کیا ۔صدر ٹرمپنے ایک کھلے خط میں برازیل کی حکومت پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر حملوں اور سابق صدر جائر بولسونارو کے خلاف جاری عدالتی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے 50 فی صد ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا