معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھیج دیا‘ عدالت عالیہ دوبارہ سن کر فیصلہ کرے:سپریم کورٹ
رات تک کیسوں کی سماعت ہوتی ہے:فواد چودھری‘شکر کریں عدالتیں کام کررہی ہیں:چیف جسٹس
اسلام آباد(آن لائن) سپریم کورٹ نے 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق فوادچودھری کی اپیل پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔ اور ہدایت کی ہے عدالت عالیہ دوبارہ سن کے فیصلہ کرے۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس میں کہاہے شکر کریں عدالتیں کام کررہی ہیں،سپریم کورٹ نے کوئی فیصلہ دیا تو فریقین کا کیس متاثر ہو سکتا ہے۔انھوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روزدیے ہیں۔سپریم کورٹ میں فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق اپیل پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی،فوادچودھری کی درخواست مسترد ہونے کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا گیا،سپریم کورٹ نے معاملہ واپس لاہور ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔ عدالت نے کہاکہ فوادچودھری کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں زیرالتوا تصور ہوگی،لاہور ہائیکورٹ ریمانڈبیک کئے گئے کیس کے ساتھ درخواست کو سنے،سپریم کورٹ نے حتمی فیصلیتک مقدمات کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد کردی