لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نوجوان کرکٹر صائم ایوب نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ صائم ایوب نے کہا کہ فی الحال میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے یا نہ کھیلنے سے حوالے سے کچھ بھی نہیں کہہ سکتا ہوں۔لندن میں زیر علاج نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ میڈیکل پینل کے فیصلے کا انتظار ہے، وہ پی سی بی کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے مطمئن ہیں۔دو روز قبل صائم ایوب کا پہلا میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا، ٹخنوں کے مسائل کے ماہر ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے اْن کا معائنہ کیا۔نوجوان کرکٹر جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاون ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اْنہیں ٹخنے میں فریکچر ہے۔پی سی بی نے صائم ایوب کو بہترین علاج کیلیے لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا، برطانوی ڈاکٹرز کی رپورٹس اور مشورے کی بنیاد پر صائم ایوب کا مزید علاج کیا جائے گا۔