53املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے53املاک سربمہر مسمار کر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے شاہ جمال،شادمان،گلشن راوی، علامہ اقبال ٹا ئون میں کارروائیاں کیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے شاہ جمال، شادمان،گلشن راوی میں 29علامہ اقبال ٹا ئون میں 24املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، فوڈ پوائنٹ، ورکشاپ، سیلون، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ آپریشن چیف ٹا ئون پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔