مانیٹری پالیسی کا اعلان متوقع، ریٹ میں 2 سے 3 فیصد کمی کا امکان

کراچی (آئی این پی)اسٹیٹ بینک رواں سال کی پہلی ششماہی میں چار بار مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔27جنوری کو مرکزی بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس میں مائیکرو اور میکرو اشاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس 10مارچ، 5مئی اور 16جون کو بھی ہوں گے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق افراط زر 4.1فیصد پر آنے کے بعد پالیسی ریٹ میں 2سے 3فیصد کمی کا امکان ہے۔