کوٹری نارتھ بلاک ون سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3ملین میٹرک کیوبک فٹ ہے
کراچی(آئی این پی) پاکستان پٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس ضمن میں پاکستان پٹرولیم کی جانب سے کوٹری سے گیس پیداوار شروع کرنے کی اطلاع پاکستان سٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں دی گئی ہے۔خط کے مطابق کوٹری نارتھ بلاک ون سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3ملین میٹرک کیوبک فٹ ہے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے یومیہ گیس کا حصول 950پائونڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہورہا ہے۔خط میں بتایا گیا ہے کہ کوٹری میں ٹکری ون کنویں سے ملنے والی گیس کو علی آباد پراسیسنگ پلانٹ سے سوئی سدرن سسٹم میں شامل کیا جارہا ہے۔